ایلین گو

چین، ایلین گو کے گولڈ میڈل جیتنے کے پیچھے روایتی چینی طب کی طاقت، چینی میڈ یا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) بیجنگ سرمائی اولمپکس میں، چینی لڑکی ایلین گو نے خواتین کے فری اسٹائل سکینگ پلیٹ فارم مقابلے میں چیمپئن شپ جیت لی۔ چینی میڈ یا کے مطا بق سرمائی اولمپکس میں خواتین کے برفانی مقابلوں میں یہ چین کا پہلا طلائی تمغہ ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایلین گو کی فتح کے پیچھے روایتی چینی طب کے آرتھوپیڈک ماہرین کا علاج و معالجہ ہے۔

2019میں، ایک تربیتی سیشن کے بعد، ایلین گو کو اپنی کمر میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور انہوں نے روایتی چینی طب کے آرتھوپیڈک داکٹر ڈونگ لیانگ جے کو علاج کے لیے مدعو کیا۔ ڈونگ لیانگ جے نے ہڈیوں کی چوٹ اور ہڈیوں کی ترتیب کے لیے روایتی چینی طب کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے ایلین گو کا مساج کیا، جس کا اتنا عمدہ نتیجہ نکلا کہ ایلین گو نے حیرت سے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ “ریڑھ کی نئی ہڈی لگائی گئی ہے” ۔
بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ایلین گو کو سہارا دیتے چلے آ رہے ہیں۔ سی چھوان آرتھوپیڈک ہسپتال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ژو جیانگ وی سرمائی اولمپکس کے لیے چینی فری اسٹائل سکی جمپنگ پلیٹ فارم اور سلوپ ابسٹکل اسکیلز کی ٹیم کی ٹیم ڈاکٹر ہیں۔ سرمائی اولمپکس کی تیاریوں کے دوران، ژو جیانگ وی نےایلین گو کی جسمانی خصوصیات کے مطابق روایتی چینی طب کی آرتھوپیڈکس کی خصوصی تکنیکوں کا استعمال کیا، اور بیرونی تربیت اور مقابلوں کے دوران ایلین گو کی چوٹوں کو کم سے کم کرنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کے بارے میں تجاویز دیں، جن سے بہت عمدہ نتیجہ نکلا اور اولمپک گیمز میں ایلین گو کی شرکت اور فتح کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں