کرونا وائرس

چین،کرونا وائرس کے نئے 24مصدقہ مریض سامنے آگئے، مزید 22 افراد ہلاک

بیجنگ(عکس آن لائن)چین کے محکمہ صحت نے کہاہے کہ منگل کو چینی مین لینڈ پر کرونا وائرس کے 24مصدقہ مریضوں اور 22 افراد کے ہلاک ہونے کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔قومی صحت کمیشن کے مطابق تمام 22ہلاکتیں صوبہ ہوبے میں ہوئیں۔کمیشن نے کہاہے کہ اسی طرح وائرس کے 31مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں۔

منگل کو ہی 1ہزار578 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 302کمی کے بعد 4ہزار492رہ گئی۔منگل کے آخر تک چینی مین لینڈ پر مصدقہ مریضوں کی تعداد 80ہزار778 تک پہنچ گئی جن میں سے 16 ہزار 145 افراد کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 61ہزار475 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔ مرض کی وجہ سے 3ہزار158 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کمیشن نے کہا کہ 285 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کا تاحال خدشہ ہے۔

کمیشن نے مزید کہا کہ14ہزار607 قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں، منگل کو 3ہزار235افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیاہے۔کمیشن نے کہاہے کہ منگل کو ہی چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے 10درآمدی مریضوں کی تصدیق ہوئی جن میں سے 6 بیجنگ، 2 شنگھائی، 1 صوبہ شین ڈونگ میں اور ایک صوبہ گانسو میں ہے۔ منگل کے آخر تک 79 دررآمدی کیس سامنے آچکے ہیں۔

منگل کے آخر تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 3 ہلاکتوں سمیت 120 مصدقہ مریض، مکاو خصوصی انتظامی علاقہ میں 10مصدقہ مریض اور تائیوان میں 1 ہلاکت سمیت47 مصدقہ مریض سامنے آچکے ہیں۔ہانگ کانگ میں کل 65، مکا و¿میں 10 اور تائیوان میں 17 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کیا جاچکاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں