سکندر رضا

چیمپئن بننے کیلئے ضروری ہے کہ ہر میچ میں چیمپئنز والی کارکردگی پیش کریں، سکندر رضا

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے بیٹر سکندر رضا نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں شکست پر مایوسی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا کہ کوشش کریں گے اگلے میچ میں بہترین کرکٹ کھیل کر کم بیک کریں۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن بننے کے لیے ضروری ہے کہ ہر میچ میں چیمپئنز والی کارکردگی پیش کریں۔سکندر رضا نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا،مڈل اوورز میں ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں