چوہدری محمدسرور

چیلنجز آتے رہتے ہیں، انکا بھر پور مقابلہ کر رہے ہیں‘انشاءاللہ لال مسجد کا مسئلہ حل ہو جائےگا

لاہور(عکس آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ چیلنجز آتے رہتے ہیں مگر ہم انکا بھر پور مقابلہ کر رہے ہیں‘انشاءاللہ لال مسجد کا مسئلہ حل ہو جائےگاکیونکہ وفاقی حکومت اس بارے تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے ‘ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترافواج ہے جو ہر محاذ پر ملک دشمنوں کوناکام بنارہی ہے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ انتہاءپسندی کو بھی جڑوں سے ختم کر رہے ہیں ‘اولیا ءاکرام نے ہمیشہ امن اور مذہبی ہم آہنگی کا ہی در س دیا ہے بر صغیر میں اسلام پھےلانے میں بھی پیر عنایت شاہ قادری جیسے اولیاءکا اہم کردار ہے ۔

وہ اتوار کے روز پیر عنایت شاہ قادری کے تین روز عرس مبارک کی تقر یبات کے آخری روز دبار پر حاضری ‘پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے مر کزی رکن میاں حامد معراج ‘ میاں سلمان شعیب ‘میاں جاوید علی صاحب صدر انجمن تاجران پنجاب حاجی اعجاز‘چیئر مین کمیٹی شاہ عنایت قادری، اور حاجی شہبا زسمیت دیگر بھی موجود تھے‘

در بار پر حاضری کے موقعہ پر دہشت گردی کے خاتمے ‘امن اور ملک کی ترقی وخوشحالی کےلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ افواج پاکستان کی قر بانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہو چکا ہے امن کی وجہ سے پی ایس ایل میچز ہورہے ہیں ا ور سر مایہ کاری آرہی ہے اور پاکستان میں پہلی بار کبڈی کا ورلڈ کپ بھی ہوچکا ہے آج پاکستان تیزی کےساتھ آگے بڑ ھ رہا ہے ہم ایسا پاکستان بنارہے ہیں جو قائدا عظم محمد علی جناج اور علامہ اقبال کی امنگوں کے عین کے مطابق ہوگا ظلم اور ناانصافی جیسے مسائل کو جڑوں سے ختم کیا جارہا ہے معاشی طور پر بھی ملک میں ترقی ہورہی ہے اور دنیا بھر سے سر مایہ کار مختلف شعبوں میں پاکستان سر مایہ کار ی کر رہے ہیں کیونکہ انکو یقین ہے کہ پاکستان میں امن قائم ہو چکا ہے اور سر مایہ کاروں کے جان ومال کو کوئی خطر ہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو تر جیح دی ہے اور اسلام بھی ہمیں محبت اور امن بھائی چارہ کا درس دیتا ہے مگر ہمارا ہمسائیہ بھارت جہاں نر یندر مودی انتہاپسندی اور کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے جسکی وجہ سے خطے میں امن کو شدید خطرات ہے مگرالحمداللہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین فوج ہے جس نے پاکستان میں دہشت گردوں کونشانہ عبر ت بنا دیا ہے اور اگر بھارت کوئی حرکت کر یگا تواس کو بھی منہ توڑ جواب ہی ملے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ چیلنجز آتے رہتے ہیں مگر ہم انکا بھر پور مقابلہ اور سامنا کر رہے ہیں لال مسجدکے ایشوز کے حوالے سے بھی وفاقی حکومت تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے اس لئےیہ مسئلہ بھی جلد حل ہوجا ئےگا بعض اوقات چیلنجوں کوحل کرنے میں کچھ وقت لگ جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں