لاہور(عکس آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے انصاف کی جلد فراہمی کے لئے زیر التوا ء مقدمات کو نمٹانے سے متعلق حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالہاسال سے زیر التوا ء مقدمات کا ڈیڑھ ماہ میں فیصلہ جاری کیا جائے۔
جسٹس محمد قاسم خان نے اس معاملے پر ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے سیشن ججز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2016ء تک کے زیر التوا ء تمام سول و سیشن مقدمات 31مارچ تک نمٹائے جائیں۔واضح رہے کہ جسٹس محمد قاسم خان نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے گزشتہ سال 19مارچ کو حلف اٹھایا تو سب سے پہلے تین نکات پر کام شروع کیا۔ جن میں سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کو عملی طور پر یقینی بنانا، وکلا کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کرنا اور عدالت عالیہ اور ماتحت عدالتو ں میں ججز کی شفاف تقرریاں کرنا تھا ۔