چودھری سرور

چیف جسٹس پاکستان کو اپنا ہاوس ان آرڈر کرنا چاہیے،چودھری سرور

لاہور (عکس آن لائن) سابق گورنر اورمسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے چیف جسٹس پاکستان کو اپنا ہاوس ان ارڈر کرنا چاہیےجن ججز سے ان کو شکوہ ہے کورٹ روم میں بیٹھ کرمعاملات حل کرنے چاہیے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں چودھری سرور نے کہا پورے ملک میں الیکشن ایک تاریخ پرہونے چاہیےسیاسی جماعتوں کی لڑائی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

چودھری سرور نے مزید کہا کہ بد قسمتی یہ ہے کہ عمراں خان وزیراعظم تھا تو اپوزیشن کودیوار پرلگا رہا تھا،اب انہیں بھی لچک دکھانی چاہیے لیکن وہ نہیں دکھا رہے۔ سابق گورنرنے مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانی سالانہ تیس ارب ڈالر بھیجتے ہیں، یہ دوارب ڈالر پرسب لکھ کردے رہے ہیں،اگرحکومت اوورسیز کی مدد کرے توآئی ایم ایف کی ضرورت ہی نہ رہے۔آئی ایم ایف معاہدے پر میں نے بطور گورنرکا کہا ملک کونقصان ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں