الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کا 3 رکنی کمیشن پی ٹی آئی کے 20منحرف اراکین قومی اسمبلی کیس کی سماعت بدھ کوکرےگا

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کا 3 رکنی کمیشن تحریک انصاف کے 20منحرف اراکین قومی اسمبلی کیس کی سماعت (کل)کرے گا‘جبکہ پنجاب اسمبلی کے 26 منحرف ارکان کو بھی 6 مئی کو طلب کیا لیا گیا ہے‘تمام منحرف ارکان کونوٹسزبھجوادئیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان قومی وپنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنسزسماعت کیلئے مقرر کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 20منحرف ارکان قومی اسمبلی کو 28اپریل کوطلب کرلیا جب کہ پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان کو 6 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام منحرف ارکان کونوٹسزبھجوادئیے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنراورممبران کی منظوری کے بعدنوٹسزبھجوائے گئے۔ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں تین رکنی کمیشن ریفرنسز کی سماعت کرےگا۔ منحرف ارکان کے خلاف سپیکرقومی اور پنجاب اسمبلی نےالگ الگ ریفرنسزبھجوائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں