چیئرمین نیب

چیئرمین نیب نے نیب کی سالانہ رپورٹ برائے 2020 چیئرمین سینیٹ کو پیش کر دی

اسلام آباد(عکس آن لائن ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو نیب کی سالانہ رپورٹ برائے 2020 پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول میسر ہوگا، احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ پیر کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی جس میں چیئرمین نیب نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو نیب کی سالانہ رپورٹ برائے 2020 پیش کی۔

چیئرمین نیب نے ایوان بالاءکے سربراہ کوملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ احتسابی عمل کو زیادہ شفاف اور موثر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بریف کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا احتساب کے عمل میں شفافیت اور غیر جانبدرای کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، احتسابی عمل کے نتیجے میں تاجر اور کاروباری طبقے کے ہراساں ہونے کے تاثر کی نفی ہونی چاہیے۔ اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کرپشن کے خاتمے سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول میسر ہوگا۔ انہوںنے کہا ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں