ذکاء اشرف

چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکاء اشرف کی کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ سے ملاقات ، کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

راولپنڈی (عکس آن لائن)چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکاء اشرف نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ سے ملاقات کی کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔جمعہ کو ذکا اشرف نے شان مسعود،شاہین شاہ آفریدی،محمد حفیظ اور وہاب ریاض سے ملاقات کی۔ذکا اشرف نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کیا ار قومی ٹیم سے دورہ آسٹریلیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ذکا اشرف نے نئی ٹیم مینجمنٹ پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ذکاء اشرف نے کہاکہ بابر اعظم نمبر ون پلیئر ہیں انہوں نے بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کیا ہے ، شاہین نے ملک کے لئے جو کیا وہ کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔ محمد حفیظ نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی ہر فخر ہے۔ ذکاء اشرف نے کہاکہ ہماری سپورٹ ہر وقت آپ کے ساتھ ہے شاہین آپ ٹیم کا اہم حصہ ہیں، ذکا اشرف کی سرفراز احمد کو بھی شاباش دی ۔ محمد حفیظ نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سرفراز نے شاندار کھیل پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں