چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ کی مسلم باغ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(عکس آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

فوج اور سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں بے مثال ہیں اور پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ خطے کے امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ نے سیکیورٹی فورسز کے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیاب کےلئے دعا کی اور شہداءکے ورثاءسے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں