چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ کا شاہد آفریدی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(عکس آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راو¿نڈر شاہد آفریدی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمز دہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راو¿نڈر شاہد آفریدی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ دوسری طرف چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی نے غزہ کی پٹی میں الاہلی ہسپتال پر گھناو¿نے اور ظالمانہ اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صریح جارحیت اور بے رحمانہ عمل قرار دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بے گناہ شہریوں، ہسپتال اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا جنگی جرم ہے۔

یہ عمل صیہونی دہشت گرد ریاست اسرائیل کی نفرت انگیز بربریت کو بے نقاب کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر ان گھناو¿نے اور وحشیانہ مظالم کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔فلسطینی عوام کی آزادی کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں