اسلام آباد(عکس آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کا ایک اجلاس مظفرآباد میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پانچ فروری ایک نہایت اہم دن ہے، پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر پانچ فروری کو مناتی ہے ، جمعہ کے دن کو کشمیر پر بات کرنے کے لئے مختص کیا جائے ،
اس دن یہاں سے ایک یکجہتی کا پیغام جائے جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس دن کوئی اور بزنس نہیں ہو گا صرف کشمیر پر بحث ہوگی، مجھے وزیر اعظم آزادکشمیر نے خط بھیجا ہے کہ آپ کشمیر کے حوالے سے ایک سیشن مظفر آباد میں کریں ، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ابھی5فروری کو ہم اجلاس وہاں کر نہیں سکیں گے کیوں کہ وقت بہت کم ہے لیکن اسی اجلاس کے دوران ایک دن ہم سینیٹ کا ایک اجلاس مظفرآباد میں منعقد کریں گے جس میں تمام سفیر جو پاکستان میں ہیں ان کو بلائیں گے