محمد صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بم دھماکوں کی شدید مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہدہشت گرد امن اور جمہوریت کے دشمن ہیں اور ملک کا امن خراب کرنے کی کسی مذموم سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اپنے بیان میںچیئرمین سینیٹ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور غم کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ دہشت گرد امن اور جمہوریت کے دشمن ہیں اور ملک کا امن خراب کرنے کی کسی مذموم سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو پاکستان کا امن تباہ کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور عوام نے لازوال قربانیوں دی ہیں جو رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں