چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی کا رواں ہفتے سینیٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آ ن لائن) چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی نے رواں ہفتے سینیٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اور (بی اے پی)کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر منظور کاکڑ نے بھی چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر فلسطین کی صورتحال پر بحث کے لیے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹ میں موجود دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے بھی سینیٹ اجلاس بلانے کی حمایت کی ہے۔

ایوان بالا کے اجلاس کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی قابض افواج کے مظالم کی مذمت کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران سینیٹرز کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا موقع ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں