اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد تجویز سے وزیراعظم ہاؤس میں بھونچال آگیا ہے۔
اپنے بیان میں نیرحسین بخاری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی تجویز کے بعد وزیراعظم کو پارٹی ارکان اور اتحادیوں کی یاد آگئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ ہائوس آکر پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کرنا ثابت کرتا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری جماعت کے اندر سے خلفشار عیاں ہو رہا ہے،صدر آصف زرداری نے پہلے ہی کہہ دیا تھا ، یہ خود اپنے وزن سے گریں گے ۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی ”اپنوں” کا اعتماد کھو رہے ہیں ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ نکالے جانے سے بہتر ہے کہ عمران خان خود مستعفی ہو جائیں ۔انہوںنے کہاکہ اشیاء ضروریہ سستی کرنے کی بجائے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ادبوں روپے کی پیشکش سیاسی رشوت کے مترادف ہے