علیزے شاہ

چھ سال کی مداح نے فون کے وال پیپر پر میری تصویر لگائی ہوئی ہے ‘ علیزے شاہ

لاہور(عکس آن لائن )خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ”تقدیر ”کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جتنا سکون تھا اتنا سکون کسی اور سیٹ پر نہیں دیکھا، ہم لوگ سیٹ پر پکوڑے بنارہے تھے وقفے میں ہنسی مذاق کرتے تھے۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ڈرامے کے کچھ سین میں معصومانہ اداکاری کرنا میرے لیے مشکل تھا، رومی شرمیلی ہے میں اتنی بھی شرمیلی نہیں ہوں۔

مداح سے متعلق دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے علیزے شاہ نے کہا کہ شاپنگ مال میں شوٹنگ کے دوران چھ سال کی بچی مجھے سکتے میں کھڑی دیکھ رہی تھی میں اس کے پاس گئی تو اس کی والدہ نے مجھے بتایا کہ یہ آپ کی بہت بڑی مداح ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ بچی کے ہاتھ میں فون تھا اس کے وال پیپر میں میری تصویر لگی ہوئی تھی میں نے بچی کو گلے سے لگایا تو جاتے ہوئے وہ مسکرا دی تھی ورنہ مجھے لگ رہا تھا پتا نہیں اسے کیا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں