میاں اسلم اقبال

چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے حکومت کا بڑا اقدام ، میاں اسلم اقبال

لاہور(عکس آن لائن) کورونا وبا سے پاکستان سمیت عالمی معیشت متاثر ہوئی ہے،

غیر ذمہ دارانہ رویوں کے باعث پاکستان میں کورونا وبا تیزی سے پھیلی ہے،

عوام کے تعاون کے بغیرکورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ممکن نہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے

کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، حکومتی ایس اوپیز پر عمل کریں۔

کورونا سے بچاؤ کاواحد طریقہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ کورونا وائرس اورمعیشت کی بحالی کے چیلنج سے دانشمندی سے نمٹ رہے ہیں،

عوام کوکورونا اور بھوک دونوں سے بچانا ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ٹیکسوں میں 56ارب روپے

کا ریلیف حکومت کا بڑا اقدام ہے۔عوا م کو رونا سے لڑ رہے ہیں، اپوزیشن کورونا پر سیاست کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سابق کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مارکے باعث عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے،

پاکستان تحریک انصاف کی جنگ کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف ہے،

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو کرپشن سے ہمیشہ کیلئے پاک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کوکورونا پر سیاست کرنے کی بجائے مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔

کورونا کے غیر معمولی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

لوگ اپنا طرز زندگی بدلیں اور احتیاطی تدابیر کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں