اداکارہ شائستہ لودھی

چھوٹی چھوٹی چیزوں سے زندگی کو خوبصورت بنائیں اور لطف اندوز ہوں، شائستہ لودھی

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ چھوٹی چھوٹی چیزوں سے زندگی کو خوبصورت بنائیں اور لطف اندوز ہوں۔ انہوں نے دوستوں کے ساتھ بنائی گئی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پرانے دنوں کی بہت یاد آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بھی انجوائے کریں کیونکہ جب وقت گزر جاتا ہے اور آپ پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں بہت بڑی لگتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں