عظیم خاتون

چھانگا مانگا:سینئر ٹیچرطیبہ بی بی کی ریٹائرمنٹ سے محکمہ تعلیم ایک عظیم خاتون سے محروم ہو گیا

چھانگا مانگا(نمائندہ عکس آن لائن)سینئر ٹیچرطیبہ بی بی کی ریٹائرمنٹ سے محکمہ تعلیم ایک عظیم خاتون سے محروم ہو گیا۔ ان کی 40 سالہ تدریسی و انتظامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

عوامی و سماجی حلقوںاور سٹاف کا خراج تحسین۔ گورنمنٹ گرلزہائی سکول چونیاں کی ٹیچرطیبہ بی بی اپنی40 سالہ شاندار تدریسی خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔

ان کے اعزاز میں سٹاف کی طرف سے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والےوں و معززین علاقہ نے کہا کہ انکے تعلیمی رزلٹ ہمیشہ شاندار رہے ۔ ان کی سینکڑوں شاگرد مختلف محکموں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کے کئی شاگرد محکمہ تعلیم میں بطور ٹیچر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

ان کا خلاءپر ہونا بہت مشکل ہے۔ ہمیشہ سکول وقت سے پہلے آتےںاور مقامی اساتذہ کیلئے ایک رول ماڈل تھی۔ مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔مقررین اوریٹائر ہونیوالی ٹیچر طیبہ بی بی نے شاندار الوداعی پارٹی دینے پر سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں