چپن کدو

چپن کدوکی فصل کوبروقت فاسفیٹ اور امونیم نائٹریٹ کھاد ڈالنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو چپن کدوکی فصل کوبروقت فاسفیٹ اور امونیم نائٹریٹ کھاد ڈالنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چپن کدو موسم گرماکی ایک اہم سبزی ہے جس کی بروقت کاشت شروع کی جائے۔ ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ چپن کدوکی کاشت کے وقت اسے تین بوری فاسفیٹ اور ایک بوری امونیم نائٹریٹ مکس کرکے فی ایکڑ ڈالنے سے بہترپیداوار حاصل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چپن کدو کی مختلف اشکال میں گول لمبوتری ناشپاتی نما اور چپنی اقسام شامل ہیں تاہم پنجاب کے اکثراضلاع میں گول اورناشپاتی نمااقسام ہی مقبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ چپن کدوکی کاشت کے لئے زرخیزمیرازمین جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہوگاانتخاب ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کےلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں