فواد چوہدری

چوہدری فواد حسین کا کراچی میں سینئر صحافی اطہر متین کا فائرنگ سے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کراچی میں سینئر صحافی اطہر متین کا فائرنگ سے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی میں لا اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ اندرون سندھ میں بھی صحافیوں پر آئے روز حملے ہو رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ قلم اور مایک کو تحفظ دینے کے لیے تحریک انصاف کی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کراچی کو سیف سٹی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ متاثر خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اللہ تعالیٰ اطہر متین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں