ویکسی نیشن سنٹر

چونیاں:کرونا ویکسی نیشن سنٹر میں ایس او پیز نظر انداز،وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا

چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن) کرونا ویکسی نیشن سنٹر میں ایس او پیز نظر انداز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی غفلت موذی وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، شہری تنظیموں کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق چونیاں واحد ویکسی نیشن سینٹر میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان و دیگر عملہ کی ناقص حکمت عملی اور غفلت کے باعث سینٹر میں کرونا ایس او پیز کو بھی نظر انداز کر دیا گیا کسی کو سماجی فاصلے پر عملدرآمد کا خیال نہ رہا

سینٹر میں ویکسین لگوانے والوں کا ہجوم سینٹر میں ویکسین لگوانے والوں کو بٹھانے کا کوئی انتظامات بھی نہیں ایس ایم ایس کے ذریعے ملنے والے کوڈ کے باوجود گھنٹوں بٹھایا جاتا ہے بغیر سفارش ویکسین لگوانا خواب بن گیا ہے، اکثر باشعور افراد سنٹر میں بے ہنگم رش دیکھ کر واپس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں، سنٹر بدنظمی کا شکار ہے مقامی شہریوں چوہدری ماجد، محمد امجد، یاسر علی،ریاست،ناصر محمود و دیگر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چونیاں ڈاکٹر احسان و دیگر عملہ ویکسی نیشن سینٹر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب، سکرٹری ہیلتھ اور ڈی سی قصور سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں