چونیاں (نمائندہ عکس آن لائن)ججز اور وکلاءمل کر ہی سائلین کو بروقت انصاف فراہم کر سکتے ہیں،خوشی ہوئی چونیاں میں ججز اور وکلاءکے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور سائلین کے لئیے نئی چار عالیشان بلڈنگ بنائی گئیں
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور جزیلہ اسلم صاحبہ نے جوڈیشل کمپلیکس چونیاں میں سیشن کورٹس کی چار بلڈنگ نظارت کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مظہر حسین رامے سینئر سول جج قصور محمد یعقوب ایڈیشنل سیشن چونیاں محمد سجاد افضل ایڈشنل سیشن جج چونیاں، ناجیہ بتول سول جج چونیاں،صدر بار سردار محمد اشرف،محمد امجد اقبال خاں ممبر پنجاب بار کونسل،حاجی شبیر احمد بھٹی ایڈووکیٹ ودیگر وکلاءبھی موجود تھے
ڈسٹرکٹ سیشن جج جزیلہ اسلم نے کہا کہ نئی کورٹس کا قیام مقصد سائیلین کو فوری انصاف مہیا کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیشن کورٹ کی بلڈنگ،نظارت برانچ،محافظ خانہ اور ریکارڈ روم کی تعمیر سے ججز اور وکلاءمل کر سائلین کو بروقت انصاف فراہم کریں گے ججز اور وکلاءمل کر نئی بلڈنگ میں بیٹھ کر کام کریں گے اور ان کو بلڈنگ میں اچھا ماحول ملے گا انہوں نے صدر بار محمد اشرف کو لائبریری کے لئیے کتابیں بھی تحفہ میں دیں اور کہا کہ وکلاءکے لئیے ہمیشہ کردار ادا کرتی رہوں گی