چولستان

چولستان میں خشک سالی اور جانوروں کی ہلاکت کا معاملہ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

چولستان (نمائندہ عکس)چولستان میں خشک سالی اور جانوروں کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چولستان میں خشک سالی اور جانوروں کی ہلاکت کی خبریں نشر ہونے کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی ہے۔ چولستان کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی ہدایت پر امدادی ٹیموں کی جانب سے بڑے ٹینکروں کی مدد سے چولستان کے متاثرہ علاقوں میں گھروں تک صاف پانی مہیا کیا جارہا ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک اور محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے کمزور ہونے والے جانوروں کی خوراک اور طبی معائنہ کے بعد ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

چولستانی باشندوں کی امداد کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے 3 مقامات پر خشک سالی بیس کیمپ ھی قائم کردئیے گئے ہیں جہاں چولستان کے لوگوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں با آسانی امداد فراہم کی جائے گی تاہم پانی ملنے پر چولستانیوں میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں