عمران خان

چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کریں، عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ عکس) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین کے ساتھ میرا موازنہ نہ کیا جائے۔

پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فاضل جج کی جانب سے طلبی پر سابق وزیراعظم عدالت پہنچے، انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی سے قبل۔ عمران خان نے کہا کہ میں بہت خطرناک ہوں۔ صحافی نے سوال کیا کہ پہلے الطاف حسین پھر نواز شریف اور اب آپ کو مائنس کیا جارہا ہے، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ایک چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں