چنے

چنے کے ساتھ تیل دار اجناس کی کاشت بھی کی جاسکتی ہے ، ترجمان محکمہ زراعت قصور

قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کاشتکاروں کوچنے کی کاشت جلد ازجلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ جڑی بوٹیو ں کی تلفی بذریعہ گوڈی کریں یا محکمہ زراعت کے مشورہ سے جڑی بوٹی کش زہرکااستعمال کریں۔انہوں نے بتایا کہ اگر کسی وجہ سے اگا تسلی بخش نہ ہوتو فصل دوبارہ کاشت کریں،چنے کے ساتھ تیل دار اجناس کی کاشت بھی کی جاسکتی ہے، چنے کی فصل کو پانی کی ضرورت کم ہوتی ہےآبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں خصوصا پھول آنے پر اگر فصل میں سوکھا محسوس ہوتو ہلکاپانی لگا دیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاہلی چنے کے لئے پہلا پانی بوائی کے 60تا70دن بعد اور دوسرا پھول آنے پر دیں۔

انہوں نے بتایا کہ دھان کے بعد کاشتہ فصل کو آبپاشی کی ضرورت محسوس نہیں پڑتی، ستمبرکاشتہ کماد میں مخلوط کاشتہ چنے کی فصل کو کمادکی ضرور ت کے مطابق آبپاشی دیںاگیتی کاشتہ کثرت کھادیابارش وغیرہ کی وجہ سے اگر فصل کا قد بڑھنے لگے تو مناسب حدتک پانی کا سوکا لگائیں یا کاشت کے بعد دوماہ بعد شاخ تراشی کریں۔ انہوں نے کہا کہ فصل کا معائنہ کرتے رہیں اور اگرفصل پر دیمکٹوکے یاچورکیڑے کاحملہ نظرآئے تو محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے مناسب زہروں کا استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں