چنے

چنے کی فصل کی چھدرائی کے دوران قطاروں میں پووں کادرمیانی فاصلہ 6انچ کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کاشتکاروں کو چنے کی فصل کی چھدرائی کے دوران اضافی پودے نکالنے اور قطاروں میں پووں کادرمیانی فاصلہ 6انچ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار فی ایکڑ بہترپیداوارکے حصول کے لئے فصل کی نہ صرف مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں بلکہ فصل اگنے کے 10 سے 15 دن کے اندر اس کی چھدرائی بھی ضرورکریں۔

ترجمان محکمہ زراعت قصور نے بتایا کہ فصل اگنے کے موقع پر اگرزمین میں نمی کم ہو تو چھدرائی کا عمل ذراتاخیر سے کیاجائے کیونکہ ایسی صورت میں فصل پر سوکے کی بیماری حملہ آور ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہو تی ہے لہذاآبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگر فصل سوکا محسوس کرے تو اسے ہلکاپانی لگادیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں