چنیوٹ انتظامیہ

چنیوٹ انتظامیہ آٹا وچینی کی کم قیمت پر فروخت میں نا کام

چناب نگر(نمائندہ عکس آن لائن)چناب نگر میں آٹے کی شدید قلت ذخیرہ اندوزوں نے من مانے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں چنیوٹ انتظامیہ آٹا وچینی کی کم قیمت پر فروخت میں نا کام ہو چکی

اہل چناب نگر مہنگے داموں آٹا ، چینی ،سبزیاں اور پھل مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ذخیرہ اندوزوں نے خود ساختہ قیمتیں مقرر کر کے ریٹ لسٹ کے برعکس من مرضی کی قیمتی وصول کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں انتظامیہ مجسٹریٹ حکومتی نرخ اشیائے خوردونوش کی فروخت کو ممکن بنانے میں نا کام ہو چکی عوا م حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اپنے انتظامی امور کی اصلاح کرتے ہوئے حکومتی نرخ پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں تا کہ عوا م حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے خوردنوش خرید سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں