پرائس کنٹرول مجسٹریٹس

چنیوٹ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کیلئے ہمہ وقت متحرک ہیں، ڈپٹی کمشنر

چنیوٹ(نمائندہ )اشیائےخورد نوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلع میں وافر سٹاک موجود ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کیلئے ہمہ وقت متحرک ہیں جنہوں نے رواں ماہ تینوں تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارچ اور اپریل میں 5722 انسپکشنز کی گئیں ,دوران انسپیکشنز 659 افراد کوخلاف ورزیوں پر 6 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور سنگین خلاف ورزیوں پر 5 مقدمات بھی درج کروائے گئے،

یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ڈپٹی کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ بارے اجلاس کے موقع پر کیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طارق خان نیازی ، عمران عصمت، اسسٹنٹ کمشنرز فضل عباس ، سید منور بخاری ، ایس این اے مہر عمر حیات سپراء، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ، فوڈ کنٹرولر ، سیکرٹری مارکٹ کمیٹی ، ای اے ڈی اے کے علاوہ دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی ،

اجلاس میں ماہ مارچ اور اپریل میں ذخیرہ اندوزوں اور پرائس کنٹرول کی خلاف ورزیوں ، قیمت ایپ پر درج ہونے والی شکایات کے اذالہ کے حوالے سے کی گئی کاروائیوں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے جملہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید متحرک رہنے کی ہدایت کی اور کہا کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،

ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر 10 انسپیکشنزلازمی کرے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی قیمت ایپ کے ذریعے درج ہونے والی شکایات کا 2 گھنٹے کے اندر حل یقینی بنا کر صارفین کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے،انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں کسی ضروری اشیاءکی کوئی قلت نہیں،چاول،دال،گھی،چینی اور آٹے سمیت تمام سبزیاں اور پھل ہر جگہ دستیاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں