لیبر ونگ پنجاب

چنیوٹ:صوبائی وزیر لیبر کے خلاف لیبر ونگ پنجاب کے ورکروں عہدیداروں کا احتجاج

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے نااہل صوبائی وزیر لیبر کے خلاف لیبر ونگ پنجاب کے ورکروں عہدیداروں کا احتجاج ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیدیا۔مزدور دشمن پالیسی کے خلاف لیبر ونگ سراپا احتجاج بن گئی صوبائی وزیر لیبر کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے لیبر ونگ عہدیداروں ورکرز کا صوبائی وزیر لیبر انصر مجید نیازی کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صوبائی وزیر لیبر کی مزدوروں کے خلاف دشمن پالیسیوں سے متعلق نعرے درج تھے احتجاج سے سیکرٹری لیبر نارتھ پنجاب ارشد انصاری۔

سجاد حسین شاہ صدر لیبر ونگ چنیوٹ۔سید قلب عباس شاہ جنرل سیکرٹری لیبر ونگ چنیوٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے انتہائی نااہل ترین شخص کو پنجاب میں مزدوروں کا وزیر مقرر کیا جو کہ مزدور دشمن پالیسی اپنا کر حکومت کو بدنام اور اپنی ہی جماعت کے لاکھوں ورکروں کو حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور کر رہا ہے مظاہرین نے کہا کہ صوبائی وزیر لیبر کی تعیناتی سے مزدوروں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور مزدور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور لاکھوں مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں جس پر کوئی نظر ثانی نہیں کی جارہی مظاہرین نے کہا ہے کہ اگر صوبائی وزیر لیبر انصر مجید نیازی کو پنجاب حکومت نے تبدیل نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردینگے حکومت فوری طور پر صوبائی وزیر لیبر کو فارغ کرئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں