اسسٹنٹ کمشنر

چنیوٹ:اسسٹنٹ کمشنر لالیاں فضل عباس کی ریونیو سٹاف سے میٹنگ،بقایا جات کی ریکوری کے اہداف کا جائزہ

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)اسسٹنٹ کمشنر لالیاں فضل عباس نے ریونیو سٹاف سے میٹنگ کرکے مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری کے اہداف کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اے آئی ٹی، آبیانہ اور دیگر شعبوں میں ریکوری اہداف تفویض کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹس مکمل نہ ہونے پر متعلقہ آفیسر ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نادہندگان سے ریکوری کرائی جائے اور سرکاری بقایا جات جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے پٹواریوں کو تفویض کردہ اہداف کا بھی جائزہ لیاجبکہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کے خلاف ایکشن، پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمدکو بھی یقینی بنانے کی تاکید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں