چناب نگر

چناب نگر:خانقاہ سید نفیس الحسینیہ المکیہ میں سالانہ احترام رمضان سیمینار کا انعقاد

چناب نگر(نمائندہ عکس آن لائن)خانقاہ سید نفیس الحسینیہ المکیہ میں سالانہ احترام رمضان سیمینار کا انعقاد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین انوار ختم نبوت ٹرسٹ پاکستان شیخ الحدیث مولانا قاری محمد رفیق نفیسی، مفتی عتیق الرحمن نفیسی ، مولانا کلیم اللہ جمیل ، مولانا قاری عمر حیات صدیقی نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں برکتوں غم خواری و قرب الہی حاصل کرنے والا مہینہ ہے روزہ جسم کی زکوة گناہوں کے سامنے ڈھال ہے روزہ تقوی کا نام اور اللہ سے قریبی رشتہ جوڑنے کا ذریعہ ہے اللہ کا شکر ہے کہ خدا تعالی نے پھر سے ہمیں رمضان المبارک کا مہینہ نصیب فرمایا ماہ صیام امت کے لیے اللہ کا مہمان ہے ہمیں چاہیے کہ ہم خدا تعالی کے مہمان کی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور خدا کے حکم کے مطابق ماہ رمضان کے روزوں و قیام کا اہتمام کریں

غیبت لڑائی جھگڑوں سے اجتناب کریں اخوت ، بھائی چارے کی فضا پیدا کریں منبر و محراب سے قرآن و سنت کا درس دیں رمضان کا مبارک و مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے سروں پر سایہ فگن ہے ماہ صیام کو اسلامی مہینوں میں ایک خاص تقدس و احترام حاصل ہے دین اسلام کی اقدار و روایات میں رمضان المبارک مغفرت و بخشش کا مہینہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالی کی عبادت اور بندگی کے فرائض و حقوق کو بجا لائیں رمضان المبارک ہمیں اطاعت و فرمانبر داری کے جذبات کو غالب کر کے رحمتیں اور خدا تعالی کی طرف سے برکتیں سمیٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے مسلم امہ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر خدا وند تعالی کی رضا حاصل کر سکتی ہے رمضان المبارک نیکیوں کا سیزن موسم بہار ہے دین اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس کا کوئی حکم بھی حکمت سے خالی نہیں روزہ جسم کی زکوة اور سینکڑوں روحانی و جسمانی بیماریوں کا علاج ہے

ارکان اسلام میں روزہ تیسرا رکن دین اسلام کی عمارت ایک مضبوط ستون ہے احکام خداوندی کی پیروی و اطاعت رسول میں ہماری دنیا و آخرت سنور جاتی ہے روزہ جسم کی زکوة ہے زکوة ارکان اسلام کا عظیم رکن ہے مخیر حضرات اپنے مال کو پاک کرنے کے لیے مستحقین ،غرباء،یتیموں پر خرچ کریں تا کہ غرباءکے دلوں سے مخیر حضرات کے لیے دعاو¿ں کا اہتمام ہو سکے غریب کی دعا آدمی کو آفات سے نجات دلا دیتی ہے ماہ رمضان میں اہل اسلام اپنا زیادہ سے زیادہ وقت ذکر و اذکار تلاوت قرآن مجید میں گزار کر وقت کو قیمتی بنا لیں رمضان اور قرآن کا آپس میں عظیم رشتہ ہے کیونکہ قرآن مجید کا نزول رمضان المبارک میں ہوا اس لیے ہمیں تلاوت قرآن مجید کو اپنا معمول بنا لینا چاہیے اللہ کے حضور گناہوں سے معافی مانگیں رمضان کا پہلا عشرہ رحمت دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے آزادی کا ہے

اللہ تعالی سے مضبوط رشتہ جوڑنے کے لیے خدا تعالی کی فرمانبرداری کو بجا لائیں اللہ تعالی کی فرمانبرداری میں ہی اطاعت رسول پوشیدہ ہے اسی میں راہ نجات ہے ہمیں چاہیے کہ حقوق اللہ و حقوق العباد کا اہتمام کریں تا کہ خدا تعالی کی رحمتوں و برکتوں کا سمیٹنے کا حصول ممکن ہو سکے آخر میں ملکی سلامتی دفاع وطن نو مسلمین کے ثابت قدم رہنے کے لیے خصوصی دعاو¿ں کا اہتمام کیا گیا اجتماع میں نو مسلمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں