عارف لوہار

چمٹا میری پہچان ، جس طرح کی مرضی پیشکش ہو اسے نہیں چھوڑ سکتا’ عارف لوہار

لاہور (نمائندہ عکس) نامو ر گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ موسیقی محبت کی ہی ایک زبان ہے اور میرے خیال میں اس سے لگائو رکھنے اور اسے سمجھنے والے عام لوگوں سے قدر ے مختلف ہوتے ہیں، میرا چمٹا محبت کی زبان بولتا ہے اور اس کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کرتا ہوں، مجھے جس طرح کی مرضی پیشکش کی جائے اور کہا جائے کہ چمٹا چھوڑ دوں تو یہ نہیں ہو سکتا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی امن پسند قوم ہے لیکن بد قسمتی سے دنیا میں اس کا منفی چہرہ پیش کیا گیا ۔

حکومت کو چاہیے کہ پاکستان کے خوبصورت مقامات اور یہاں کے لوگوں کی امن کے لئے کاوشوں کی ڈاکو منٹریز بنا کر بیرون ممالک ریلیز کی جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کا سہارا لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چمٹا میری پہچان ہی نہیں اور میری سیاسی میراث بھی ہے اور میں شہرت کی جتنی مرضی بلندیوں پر پہنچ جائوں اسے نہیں چھوڑ سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں