لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہاہے کہ ان کا ہونے والا جیون ساتھی خوبصورت ہو لیکن ان سے زیادہ اچھا نہ دکھے۔
ایک انٹرویوکے دوران ہونے والے شوہر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے بتایاکہ میری خواہش ہے کہ وہ ایک اچھے دل کا شخص ہو اور ذہین ہو، میرے ساتھ تعلقات اچھے رہیں اور مجھ سے محبت کرے جس پرسوال کیاگیاکہ آپ ان کی شکل و صورت کو ترجیح نہیں دیں گی؟
اس پر یمنیٰ زیدی نے جواب دیاکہ وہ میری نظر کو اچھا لگنا چاہیے، میں چاہتی ہوں شریک حیات مجھے اچھا لگے لیکن مجھ سے زیادہ خوبصورت نہ ہو۔اس کے علاوہ یمنی نے اپنے پسندیدہ ہیرو سے متعلق کہاکہ انہیں ٹام کروز بہت پسند ہیں، وہ ان کی بڑی مداح ہیں۔