اٹلی وزیراعظم

چاہتا ہوں سب کچھ کھول دوں، کورونا کیخلاف اقدمات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اٹلی وزیراعظم

روم (عکس آن لائن ) اٹلی کے وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار ختم کافیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق اٹلی کے وزیراعظم نے فیس بک پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ سب کچھ کھول دیا جائے تاہم ایسا کرنے سے کورونا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات ضائع ہو جائیں گے۔ ان کاکہنا ہے کہ ہفتے کے آخر میں مرحلہ وار نرمی کرنے کے حوالے سے پلان شیئر کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی کو آہستہ آہستہ کھولنے کا پلان تیار کیا جائے گا۔ معیشت کی خاطر نرمی پالیسی کے مطابق کرنا ہوگی۔ اس پالیسی کا اطلاق مئی میں کئے جانے کا امکان ہے یہ بات بھی قابل غور رہی اٹلی میں جاری لاک ڈاؤن کی مدت 3 مئی سے ختم ہو جائے گی،

واضح رہے کہ اٹلی کورونا وائرس کے بڑے متاثرین میں سے ایک ہے۔ اب تک 24 ہزار سے زائد افراد اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 456 ہوگئی۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 42517 ہوگئی ہے جو کہ عالمی سطح پر دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے۔

اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 24114 جبکہ سپین میں اب تک 20852 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ اٹلی میں متاثرین کی یومیہ تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

فرانس میں اب تک اس وباء-04 سے 20265 اور برطانیہ میں 16509افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دریں اثناء-04 متعدد یورپی ممالک لاک ڈاؤن میں نرمی پر غور کر رہے ہیں۔ برطانیہ میں مزید 449 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 16509 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں