فواد چوہدری

چائنیز ویکسین کے بعد اگلی ویکسین ایسٹرا زینکا ہوگی ،فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چائنیز ویکسین کے بعد اگلی ویکسین ایسٹرا زینکا ہوگی جو چند ہفتوں میں پاکستان میں میسر ہو جائے گی۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملک بھر میں آج سے کووڈ ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کو40 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی، آنے والے دنوں میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد لوگ ویکسین لگوا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چائنیز ویکسین کے بعد اگلی ویکسین ایسٹرا زینکا ہوگی جو چند ہفتوں میں پاکستان میں میسر ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں