شین ہائی شیونگ

چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ کی جانب سے ناظرین کو نئے سال کی مبارکباد کا پیغام

بیجنگ (عکس آن لائن)  چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے سی جی ٹی این ، چائنا ریڈیو انٹرنیشنل اور انٹرنیٹ کے ذریعے غیر ملکی سامعین اور ناظرین کو نئے سال کی مبارکباد دی, انہوں نے کہا کہ  

 نئے سال کے سورج کی پہلی کرنوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہم ایک پر امید 2024 کا آغاز کرتے ہیں۔میں آپ سب کو بیجنگ سے سلام کہتا ہوں!

 گزشتہ سال چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی دسویں سالگرہ منائی گئی۔ زبردست ترقی اور خوشحالی کی پہلی دہائی میں چین اور دنیا ہاتھ میں ہاتھ تھامے آگے بڑھتے رہے۔ چائنا میڈیا گروپ نے خوشحالی کے اس راستے پر کثیر تہذیبی تبادلوں کو فروغ دینا جاری رکھا اور کیمرے اور قلم کے ذریعے دنیا میں بے شمار خوشگوار اور متاثرکن لمحات کو ریکارڈ کیا۔

 گزشتہ سال ہم نے “خیالات پلس فن پلس ٹیکنالوجی” کی جدت کو ایک بار پھر ایک نئی بلندی تک پہنچا دیا۔”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ،سیزن 2 ” کا کثیر اللسانی ورژن دنیا بھر کے 80 سے زائد ممالک میں نشر کیا گیا۔ اس کے علاوہ، “قدیم چین کی تلاش” اور “تہذیب کا سامنا” سمیت کئی عمدہ ثقافتی پروگراموں کی ایک بڑی تعداد نے چینی اور عالمی تہذیب کو مزید روشن کر دیا۔ ہانگ چو ایشین گیمز کی نشریات نے پورے نیٹ ورک پر 41.4 ارب ویوز حاصل کیے جو کہ تاریخ کا بہترین ریکارڈ ہے۔

 اس سال، ہمارا “دوستوں کا حلقہ” جوش و خروش سے بھرپور ہے۔ پرانے دوست آ رہے ہیں اور نئے دوست بھی. ہم نے بین الاقوامی میڈیا تنظیموں کے ساتھ تعاون کے 58 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور دوسرا گلوبل میڈیا انوویشن فورم، آسیان پارٹنرز میڈیا کوآپریشن فورم اور افریقن پارٹنرز میڈیا کوآپریشن فورم کا اہتمام کیا ہے۔ “چینی جدیدکاری اور دنیا” کے موضوع پر 51 عالمی میڈیا سرگرمیوں اور “تہذیبوں کے ذریعے سفر” نامی 8 عالمی نمائشوں کے ساتھ، ہم دنیا بھر کے دوستوں کے ساتھ پرامن ترقی، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دے رہے ہیں.

 آج کی دنیا پرامن نہیں ہے اور ہمیں امن، ترقی، تعاون اور مشترکہ کامیابیوں کی بہت زیادہ ضرورت ہے! ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی دوست چین کے خیالات اور تجاویز کو سمجھ رہے ہیں، اتفاق کر رہے ہیں اور ان کی حمایت کر رہے ہیں. اپیک کانفرنس کے دوران ہم نے سان فرانسسکو میں ” چین امریکہ افرادی و ثقافتی تبادلوں پر دوستانہ مکالمہ” منعقد کیا، جسے پرجوش ردعمل ملا۔ فلائنگ ٹائیگرز کے صد سالہ رکن جناب ہیری موئر نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ صدر شی جن پھنگ کا انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کا تصور ہر ایک کے دل کی بات کرتا ہے۔ ملک واپسی کے بعد مجھے امریکہ کے لنکن مڈل اسکول میں بچوں کی طرف سے ہاتھ سے بنے پوسٹ کارڈ، گلوب اور دیگر تحائف موصول ہوئے۔ ان خوبصورت چھوٹے تحفوں کو دیکھ کر مجھے بچوں کی امن، دوستی اور خوشحالی کی خواہش کا بھرپور احساس ہوا۔ 

دنیا کے سب سے بڑے جامع میڈیا گروپ کے طور پر چائنا میڈیا گروپ کو قائم ہوئے پانچ سال ہو چکے ہیں اور ہم نے چھوٹی سی کامیابی سے آغاز کرکے وسیع میدان میں بہتر سے بہتر کارناموں کی طرف جدوجہد کا سفر طے کیا ہے۔ گزشتہ سال ، ہم نے اپنا 191 واں سمندرپار اسٹیشن قائم کیا اور یوں دنیا بھر کے 67 ممالک اور علاقوں کا احاطہ کرنے والا ایک غیر ملکی مواصلاتی نیٹ ورک تشکیل دیا۔

سی جی ٹی این کے بین الاقوامی صارفین کی تعداد پہلی بار 700 ملین سے تجاوز کر گئی۔ ہم بین الاقوامی اہم واقعات کی کوریج میں بار بار دنیا میں سرفہرست رہے۔ عالمی معیار کے نئے مین اسٹریم میڈیا کی تعمیر کے سفر میں، ہم ” تمام پروگراموں کو اعلی معیار کا حامل بنانے” کے ہدف کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھنا جاری رکھیں گے.

 پیارے دوستو، 2024 چینی قمری کیلنڈر میں ڈریگن کا سال ہے. ڈریگن چینی تہذیب میں خوشحالی کا ایک افسانوی ٹوٹم ہے، جو تمام خوبیوں کے مجموعے،جامع فوائد،اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے یکسانیت کی جستجو اور پرامن بقائے باہمی کے جذبے کی نمائندگی کرتا ہے۔نئے سفر پر گامزن چینی عوام ڈریگن کے سال میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائیں گے۔ چائنا میڈیا گروپ مسلسل جدوجہد کے جذبے سےدنیا کو مزید شاندار چینی اور عالمی کہانیوں کی نشریات میں انسانی تہذیب کا ایک جدید باب رقم کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کےساتھ نئے موسم بہار کا خیرمقدم کرے گا!

میں آپ کے لئے اور دنیا کے لئے ایک بار پھر دعاگو ہوں۔ نیا سال مبارک!

اپنا تبصرہ بھیجیں