پیرس اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی

چائنا میڈیا گروپ اور پیرس اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے اسٹریٹجک تعاون کا آغاز

بیجنگ (عکس آن لائن) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےمحکمہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور پیرس اولمپک 2024 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ٹونی ایسٹانگوئیٹ نے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

فریقین میں پیرس اولمپکس کی تشہیر اور خصوصی پروگراموں کی تیاری سمیت دیگر پہلوؤں میں تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق ہوا۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ہانگ چو ایشین گیمز کے دوران سی ایم جی کےاپنےپلیٹ فارم پر گیمز سے متعلقہ رپورٹس 41.4 بلین افراد تک پہنچیں ، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ پیرس اولمپکس2024 کے اہم نشریاتی ادارے کے طور پر، سی ایم جی 2,000 سے زائد افراد پر مشتمل پروڈکشن اور براڈکاسٹنگ ٹیم بھیجے گا اور جدید ٹیکنالوجی کا مکمل استعمال کرتے ہوئے، دنیا بھر کے ناظرین کو بہترین سمعی و بصری خدمات فراہم کرے گا۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ 2024 میں چین اور فرانس کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے میں ایک نئی جان ڈالنے کے لیے سی ایم جی نے رواں سال “بیجنگ سے پیرس تک” کے عنوان سے میڈیا سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے ۔

امید ہے کہ دونوں ممالک کا تعاون کھیل، ثقافت، تعلیم، فلم اور ٹیلی ویژن میں باہمی تبادلوں اور تعاون کو گہرا بنائے گا اور چین -فرانس تعلقات کو مثبت تحریک فراہم کرے گا۔

اسی دن فرانس کی وزیر ثقافت ریما عبدالمالک نے شین ہائی شیونگ سے ملاقات کی۔ انہوں نے سی ایم جی اور پیرس اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے تعاون پر مبارکباد پیش کی اور سی ایم جی اور فرانسیسی وزارت ثقافت کے درمیان فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز، روایتی ثقافت اور ڈیجیٹل فنپارےوں میں وسیع تعاون کی امید ظاہر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں