جمشید اقبال چیمہ

پی ڈی ایم کی ساری کوششوںکا فائدہ مریم نوا ز باہرجانیکی صورت میں اٹھاناچاہتی تھیں ‘جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ساری کوششوں کا فائدہ مریم نوا ز باہرجانے کی صورت میں اٹھاناچاہتی تھیں اور تمام جماعتیں اس سے آگاہ تھیں، اپوزیشن کے پاس عوام کے نام پر سیاست کرنے کوئی ایجنڈا نہیں اور سب جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی پٹڑ ی پر چل رہی ہیں ،رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش پر اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127کے مرکزی دفتر میں رہنمائوں اور کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد نے جمشید اقبال چیمہ کو حلقے کے مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے دیرینہ مسائل سے آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کے لئے دن رات کوشاںہے ، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے غیر معمولی فیصلے کر کے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں او رانشا اللہ وہ دن دور نہیں جب اس پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کے لئے پیشگی اقدامات تجویز کئے ہیں ، رمضان بازاروں میں عوام کو اشیائے خوردونوش پر اربوں روپے کی سبسڈی دی جائے گی ، اس کے ساتھ گراں فروشوں کو شکنجے میں لانے کے لئے بھی سختی سے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں