وزیر خارجہ

پی ڈی ایم والے سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ اسپیکرکو استعفے دیں،شاہ محمود قریشی

ملتان(عکس آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے اراکین سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ اسپیکرکو استعفے پیش کریں تاکہ ضمنی الیکشن کرائے جائیں،پی ڈی ایم رہنماؤں کو خواب میں بھی حکومت نظر آتی ہے لیکن اپوزیشن کو انتظار کرنا ہوگاکیونکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،پی ڈی ایم سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور یہ تحریک در حقیقت ملکی ترقی کے خلاف ہے۔

گزشتہ روز ملتان میں اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کو خواب میں بھی حکومت نظر آتی ہے لیکن اپوزیشن کو انتظار کرنا ہوگاکیونکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے، پی ڈی ایم کے اراکین سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ اسپیکرکو استعفے پیش کریں تاکہ ضمنی الیکشن کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور یہ تحریک در حقیقت ملکی ترقی کے خلاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں