اسلام آباد (عکس آ ن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک نے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ لینے اور حکومت پر دباو بڑھنے کے لیے نئی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔
آئندہ سال جنوری میں 2 پہیہ جام، شٹر ڈاون ، ہڑتالوں اور مظاہروں کے ساتھ 8 جلسوں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔احتجاجی شیڈول کی حتمی منظوری آئندہ سربراہی اجلاس میں دی جائے گی۔27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں تمام پی ڈی ایم قیادت شریک ہو گی۔