حماد اظہر

پی ڈی ایم نے توانائی کا شعبہ تباہ کردیا،حماد اظہر

لاہور (عکس آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے توانائی کا شعبہ بھی تباہ کر دیا۔ حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف دور میں لوڈشیڈنگ کا نام و نشان نہ تھا، ن لیگ کے امپورٹڈ ایندھن پر چلنے والے مہنگے پلانٹ آدھی کیپیسٹی پر چل رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کے پاس ان پلانٹس کا ایندھن خریدنے کے پیسے نہیں ہیں، گردشی قرضے بڑھنے کی رفتار بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں