لانگ مارچ

پی ڈی ایم لانگ مارچ وجلسہ‘ پی پی کو دعوت نہیں ملی‘پارٹی ذرائع

اسلام آباد (نمائندہ عکس)حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے اسلام آباد لانگ مارچ اور جلسے میں شرکت کے لیے تاحال پاکستان پیپلز پارٹی کو دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کو اب تک پی ڈی ایم کے لانگ مارچ اور جلسے میں شرکت کیلیے دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں پی ڈی ایم کے اسلام آباد لانگ مارچ اور جلسے میں شرکت کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے، دعوت نامہ ملنے کے بعد پی پی قیادت اس بارے میں کوئی فیصلہ کرے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے شرکت کا دعوت نامہ ملا تو لانگ مارچ وجلسے میں قیادت اور وفد کی شرکت کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے تاحال پی ڈی ایم میں واپسی کیلیے نہیں کہا اور حکومت مخالف تحریک میں پیپلز پارٹی پی ڈی ایم نہیں بلکہ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔پی پی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اختلافات موجود ہیں، پارٹی میں ایک موقف یہ بھی ہے کہ پیپلزپارٹی اپنا ملک گیر لانگ مارچ کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں