عظمی بخاری

پی ڈی ایم عوامی مفاد کی جنگ لڑ رہی ہے ، عمران خان اپنی اے ٹی ایم کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں’عظمی بخاری

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اللہ کی شان ہے جعلی شراب کے لائسنس جاری کرنے والا شخص بھی کرپشن کیخلاف باتیں کررہا ہے،جس شخص نے اڑھائی سالوں میں آدھے سے زیادہ تونسہ خرید لیا وہ کرپشن کا شور مچارہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جعلی شراب لائسنس میں پانچ کروڑ رشوت عثمان بزدار نے وصول کی لیکن جیل میں سینئر بیوروکریٹ ہیں۔نیب کی انتقامی کاروائیوں کے خوف سے ایک بیوروکریٹ نے خودکشی کی،نیب کی تذلیل سے بچنے کیلئے برگیڈیئر اسد منیر بھی خود کشی کرچکے ہیں۔پی ڈی ایم کے اتحاد کو کمزور کرنے کیلئے حکومتی ٹھگوں کا ٹولہ دن رات سازشی پلان تیار کررہا ہے،کاش ایسے پلان مہنگائی کے خاتمے کیلئے تیار کیے جاتے لیکن اس ووٹ حکومت کا ایجنڈا پاکستان کو دیوالیہ کرنا ہے۔

پی ڈی ایم عوامی مفاد کی جنگ لڑ رہی ہے اور عمران خان اپنی اے ٹی ایم کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔قوم مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں اور عمران نیازی این آر او کا رونا رو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی خواجہ آصف کو گرفتار کرکے سمجھتے ہیں ہم مسلم لیگ(ن)کو توڑ دیں گے۔عمران نیازی یاد رکھو مسلم لیگ(ن)کا ہر رکن نوازشریف کا سپاہی ہے اور مرتے دم تک رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں