اسلام آباد (نمائندہ عکس)حکمران اتحاد پی ڈی ایم و جمعیت علماءاسلام (ٰ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصلحت کی بھی حد ہوتی ہے‘ اقتدار کو غیر ضروری طول دینا جے یو آئی (ف) کا موقف نہیں‘قوم کو اس کی امانت واپس کرنا ذمہ داری ہے، انتخابی نظام میں کوئی خامی ہے تو وقتی طور پر اصلاحات کی جائیں‘ موجودہ اسمبلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کر لیں، نئی حکومت زیادہ سے زیادہ ایک سال کیلئے ہے‘ موجودہ حکومت کے اندر جے یو آئی (ف) کا اپنا موقف ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپنے جاری ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اقتدار کو غیر ضروری لمبا کرنا ہمارا موقف نہیں، ہمیں فوری طور پر الیکشن چاہیں، قوم کو امانت واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔سربراہ جے یو آئی (ف)کا کہنا ہے کہ انتخابی نظام میں کوئی خامی ہے تو وقتی طور پر اصلاحات کریں، موجودہ اسمبلی کا فائدہ ا±ٹھائیں اور انتخابی اصلاحات کریں۔خیال رہے کہ موجودہ حکومت کے اندر جے یو آئی (ف)کا اپنا وجود اور موقف ہے۔