لاہور ہائیکورٹ

پی پی 137 سے مسلم لیگ ن کے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور (عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 137 ننکانہ صاحب سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کی سیکشن 95 کی شق چھ کا استعمال نہیں کرسکتا، عدالت رانا ارشد کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹس اورجیت کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتی ہے۔

فیصلے کے مطابق ریٹرننگ افسر دوبارہ ووٹوں کی گنتی سے انکار کرچکا تھا، ریٹرنگ افسر فارم 47 جاری کرکے فارم 49 کے لیے سفارشات بھیج چکا تھا، اس موقع پر الیکشن کمیشن الیکشن سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کرسکتا۔ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے 9اپریل کو جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتی ہے۔