نیئر بخاری

پی پی پی کا موقف واضح آئین بالادست ہے ،آئین کے تحت انتخابات کا انعقاد لازم ہے ،نیر بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ پی پی پی کا موقف واضح آئین بالادست ہے ،آئین کے تحت انتخابات کا انعقاد لازم ہے۔

اپنے بیان میں حاکمیت کا حق عوامی رائے سے منتخب نمائندگان کا ہے جو عوام کو جوابدہ بھی ہیں ،الیکشن کمیشن جواب کے بعد پی پی پی مرکزی مجلس عاملہ لاہور اجلاس میں قانونی سیاسی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نو ستمبر تک فیصلہ دیکر قوم کو اظطراب سے نکالے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کے آئی ایم ایف معاہدات توڑنے اور شرائط خلاف ورزی کی وجہ سے معاشی مشکلات پیدا ہوئیں ۔

انہوںنے کہاکہ بجلی قیمتیں اضافہ سے عوام بلبلا اٹھے ہیں،دن بدن طاقتور ہونے والے ڈالر کی سمگلنگ روکی جائے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت ذمہ داری نبھائے ڈالر ایک ماہ۔میں بیس روپے مہنگا ہو گیا ہے،آئین اور قانون کے تحت انتخابات کی تاریخ اور شیڈول دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ہی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان سے محروم ہے،

قانون کے تحت سزایافتہ فرد ممبر پارلیمنٹ بننے اور پارٹی سربراہ رہنے کا اہل نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیرخارجہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت سے ملک خارجہ محاز پر تنہائی سے نکلا ۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت سے سرخرو ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں