خورشید شاہ

پی پی رہنما خورشید شاہ نے استعفے دینے کی مخالفت کردی

سکھر(عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما سید خورشید احمد شاہ نے پارلیمنٹ سے استعفے دینے کی مخالفت کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کومشورہ دیا ہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے احتجاج کا راستہ اپنایا جائے۔پی پی کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے یہ مشورہ ن لیگ کے مرکزی رہنمائوں کو اس وقت دیا جب وہ اسپتال میں ان کی عیادت کے لیے آئے۔ذرائع کے مطابق پی پی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کی این آئی سی وی ڈی میں عیادت کے لیے ن لیگ کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید اور پارٹی کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب آئی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی اسپتال میں ن لیگ کے رہنمائوں نے پی پی کے رکن قومی اسمبلی کی عیادت کی اوران سے بھتیجی کے انتقال پرتعزیت بھی کی۔ذرائع نے مطابق اس دوران ہونے والی بات چیت میں ن لیگ کے رہنمائوں نے سینئر سیاستدان سید خورشید شاہ سے اپوزیشن کے استعفوں سمیت آئندہ کے دیگر لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سید خورشید شاہ سے پرویز رشید اور مریم اورنگزیب کی ہونے والی ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے اپوزیشن کے استعفوں کی مخالفت کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے احتجاج کا راستہ اپنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں