اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گلگت میں کلین سویپ کرے گی۔
اپنے بیان میں معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہاکہ نااہل لیگ کے پاس 3 دہائیوں کی حکمرانی کے بعد بھی بتانے کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل سوات، حافظ آباد میں صحت، تعلیم، سیاحت، غریب کو ریلیف دے کر ترجیحات بتادیں، عوام کے لیے فرق کرنا آسان ہے کہ کون کام کر رہا ہے اور کون کام خراب کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے جتنے مسائل ہیں ان کی بنیادی وجہ آپ کی کرپشن، لوٹ مار اور ڈاکہ زنی ہے۔شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ کو یاد دلاتا جائوں کہ کرپشن کا سوال پوچھیں گی اور ہر صورت آپ کو جواب دینا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ گلگت میں آپ کے روز روز رونے کی وجہ آپ کو سامنے نظر آنے والی صاف شکست ہے،پی ٹی آئی گلگت میں کلین سویپ کرے گی۔