فیصل واوڈا

پی ٹی آئی کے 60 ارکان بکنے کے لیے تیار ہیں، فیصل واوڈا کا دعوی

کراچی(عکس آن لائن)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 60ارکان بکنے کے لیے تیار ہیں جبکہ 20،25 ارکان بکنے کو تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجزیے میں جو نمبر دیئے تھے، اس کے قریب آگئے ہیں، انتخابات میں ن لیگ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پیپلزپارٹی کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہاکہ وزارت عظمی سے متعلق پیپلزپارٹی سب کونچوڑ لے گی۔

مسلم لیگ سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ ن لیگ 80،82 کے نمبر تک پہنچ جائیگی، پرسوں کہاتھا میچ میں ایک اوور ٹینس بال کا ہوگا، ن لیگ اس پربھی چھکا نہیں مار سکے گی۔آزاد امیدواروں کے حوالے سے فیصل واوڈا نے دعوی کیا کہ 35 ایسے امیدوارہیں جن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے،

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی تعداد60 ہے جو بکنے کیلئے تیارہیں جبکہ 20،25 ارکان ایسے ہیں جو بکنے کیلئے تیار نہیں ہوں گے۔سابق سینیٹر نے کہاکہ حکومت 6ماہ چلانی ہے تو نواز شریف کو وزیراعظم بنادیں اور اگر حکومت سال ڈیڑھ سال چلانی ہے تو نواز شریف کو وزیراعظم نہ بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں